Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَذِكۡرٰى لِمَنۡ كَانَ لَهٗ قَلۡبٌ اَوۡ اَلۡقَى السَّمۡعَ وَهُوَ شَهِيۡدٌ‏ ﴿37﴾
اس میں ہر صاحب دل کے لئے عبرت ہے اور اس کے لئے جو دل سےمتوجہ ہو کر کان لگائے اور وہ حاضر ہو ۔
ان في ذلك لذكرى لمن كان له قلب او القى السمع و هو شهيد
Indeed in that is a reminder for whoever has a heart or who listens while he is present [in mind].
Iss mein her sahib-e-dil kay liye ibrat hai aur uss kay liye jo dil say mutawajja hoker kaan lagaye aur woh hazir ho.
یقینا اس میں اس شخص کے لیے بڑی نصیحت کا سامان ہے جس کے پاس دل ہو ، یا جو حاضر دماغ بن کر کان دھرے ۔
بیشک اس میں نصیحت ہے اس کے لیے جو دِل رکھتا ہو ( ف٦۳ ) یا کان لگائے ( ف٦٤ ) اور متوجہ ہو ،
اس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو ، یا جو توجہ سے بات کو سنے 48 ۔
بیشک اس میں یقیناً انتباہ اور تذکّر ہے اس شخص کے لئے جو صاحبِ دل ہے ( یعنی غفلت سے دوری اور قلبی بیداری رکھتا ہے ) یا کان لگا کرسُنتا ہے ( یعنی توجہ کو یک سُو اور غیر سے منقطع رکھتا ہے ) اور وہ ( باطنی ) مشاہدہ میں ہے ( یعنی حسن و جمالِ الوھیّت کی تجلّیات میں گم رہتا ہے )
سورة قٓ حاشیہ نمبر :48 بالفاظ دیگر جو یا تو خود اپنی گرہ کی اتنی عقل رکھتا ہو کہ صحیح بات سوچے ، یا نہیں تو غفلت اور تعصب سے اتنا پاک ہو کہ جب دوسرا کوئی شخص اسے حقیقت سمجھائے وہ کھلے کانوں سے اس کی بات سنے ۔ یہ نہ ہو کہ سمجھانے والے کی آواز کان کے پردے پر سے گزر رہی ہے اور سننے والے کا دماغ کسی اور طرف مشغول ہے ۔