Surah

Information

Surah # 50 | Verses: 45 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 34 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 38, from Madina
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ‌ۖ وَّمَا مَسَّنَا مِنۡ لُّغُوۡبٍ‏ ﴿38﴾
یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو ( صرف ) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں ۔
و لقد خلقنا السموت و الارض و ما بينهما في ستة ايام و ما مسنا من لغوب
And We did certainly create the heavens and earth and what is between them in six days, and there touched Us no weariness.
Yaqeenan hum ney aasmanon aur zamin aur jo kuch iss kay darmiyan hai sab ko ( sirf ) cheh ( 6 ) din mein peda kerdiya aur humen thakaan ney chua tak nahi.
اور ہم نے سارے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے د رمیان کی چیزوں کو چھ دن میں پیدا کیا ، اور ہمیں ذرا سی تھکاوٹ بھی چھو کر نہیں گذری ۔
اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنایا ، اور تکان ہمارے پاس نہ آئی ( ف٦۵ )
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کر دیا49 اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی ۔
اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور اُس ( کائنات ) کو جو دونوں کے درمیان ہے چھ زمانوں میں تخلیق کیا ہے ، اور ہمیں کوئی تکان نہیں پہنچی
سورة قٓ حاشیہ نمبر :49 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، تفسیر سورہ حٰم السجدہ ، حواشی نمبر 11 تا 15 ۔