Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌ ۙ‏ ﴿5﴾
یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کئے جاتے ہیں ( سب ) سچے ہیں ۔
انما توعدون لصادق
Indeed, what you are promised is true.
Yaqeen mano kay tum say jo wadey kiye jatay hain ( sab ) sachay hain.
کہ جو وعدہ تم سے کیا جارہا ہے وہ یقینی طور پر سچاہے ۔
بیشک جس بات کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے ( ف٦ ) ضروری سچ ہے ،
حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جارہا ہے 3 وہ سچی ہے
بیشک ( آخرت کا ) جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے بالکل سچا ہے
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :3 اصل میں لفظ تُوْعَدُوْنَ استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ اگر وَعْد سے ہو تو اس کا مطلب ہو گا جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے ۔ اور وَعید سے ہو تو مطلب یہ ہو گا کہ جس چیز کا تم کو ڈراوا دیا جا رہا ہے ۔ زبان کے لحاظ سے دونوں مطلب یکساں درست ہیں ۔ لیکن موقع و محل کے ساتھ دوسرا مفہوم زیادہ مناسبت رکھتا ہے ، کیونکہ مخاطب وہ لوگ ہیں جو کفر و شرک اور فسق و فجور میں غرق تھے اور یہ بات ماننے کے لیے تیار نہ تھے کہ کبھی ان کو محاسبے اور جزائے اعمال سے بھی سابقہ پیش آنے والا ہے ۔ اسی لیے ہم نے تُوْعَدُوْنَ کو وعدے کے بجائے وعید کے معنی میں لیا ہے ۔