بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
وَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًا ۙ ﴿1﴾
By those [winds] scattering [dust] dispersing
قسم ہے بکھیرنے والیوں کی اڑا کر ۔
فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًا ۙ ﴿2﴾
And those [clouds] carrying a load [of water]
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو ۔
فَالۡجٰرِيٰتِ يُسۡرًا ۙ ﴿3﴾
And those [ships] sailing with ease
پھر چلنے والیاں نرمی سے ۔
فَالۡمُقَسِّمٰتِ اَمۡرًا ۙ ﴿4﴾
And those [angels] apportioning [each] matter,
پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں ۔
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌ ۙ ﴿5﴾
Indeed, what you are promised is true.
یقین مانو کہ تم سے جو وعدے کئے جاتے ہیں ( سب ) سچے ہیں ۔
وَّاِنَّ الدِّيۡنَ لوَاقِعٌ ؕ ﴿6﴾
And indeed, the recompense is to occur.
اور بیشک انصاف ہونے والا ہے ۔
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُـبُكِ ۙ ﴿7﴾
By the heaven containing pathways,
قسم ہے راہوں والے آسمان کی ۔
اِنَّـكُمۡ لَفِىۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍ ۙ ﴿8﴾
Indeed, you are in differing speech.
یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو ۔
يُّـؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ اُفِكَ ؕ ﴿9﴾
Deluded away from the Qur'an is he who is deluded.
اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہو ۔
قُتِلَ الۡخَـرّٰصُوۡنَۙ ﴿10﴾
Destroyed are the falsifiers
بے سند باتیں کرنے والے غارت کر دیئے گئے ۔
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ ﴿11﴾
Who are within a flood [of confusion] and heedless.
جو غفلت میں ہیں اور بھولے ہوئے ہیں ۔
يَسۡـَٔــلُوۡنَ اَيَّانَ يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ﴿12﴾
They ask, "When is the Day of Recompense?"
پوچھتے ہیں کہ یوم جزا کب ہوگا؟
يَوۡمَ هُمۡ عَلَى النَّارِ يُفۡتَنُوۡنَ ﴿13﴾
[It is] the Day they will be tormented over the Fire
ہاں یہ وہ دن ہے کہ یہ آگ پر تپائے جائیں گے ۔
ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَكُمۡؕ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿14﴾
[And will be told], "Taste your torment. This is that for which you were impatient."
اپنی فتنہ پردازی کا مزہ چکھو ، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے ۔
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ﴿15﴾
Indeed, the righteous will be among gardens and springs,
بیشک تقوٰی والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہونگے ۔
اٰخِذِيۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِكَ مُحۡسِنِيۡنَؕ ﴿16﴾
Accepting what their Lord has given them. Indeed, they were before that doers of good.
ان کے رب نے جو کچھ انہیں عطا فرمایا ہےاسے لے رہے ہونگے وہ تو اس سے پہلے ہی نیکوکار تھے ۔
كَانُوۡا قَلِيۡلًا مِّنَ الَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُوۡنَ ﴿17﴾
They used to sleep but little of the night,
وہ رات کو بہت کم سویا کرتے تھے ۔
وَبِالۡاَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ﴿18﴾
And in the hours before dawn they would ask forgiveness,
اور سہر کے وقت استغفار کیا کرتے تھے ۔
وَفِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ ﴿19﴾
And from their properties was [given] the right of the [needy] petitioner and the deprived.
اور ان کے مال میں مانگنے والوں کااور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا ۔
وَفِى الۡاَرۡضِ اٰيٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِيۡنَۙ ﴿20﴾
And on the earth are signs for the certain [in faith]
اور یقین والوں کے لئے تو زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَفِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿21﴾
And in yourselves. Then will you not see?
اور خود تمہاری ذات میں بھی ، تو کیا تم دیکھتے نہیں ہو ۔
وَفِى السَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوۡعَدُوۡنَ ﴿22﴾
And in the heaven is your provision and whatever you are promised.
اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے ۔
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِنَّهٗ لَحَـقٌّ مِّثۡلَ مَاۤ اَنَّكُمۡ تَنۡطِقُوۡنَ ﴿23﴾
Then by the Lord of the heaven and earth, indeed, it is truth - just as [sure as] it is that you are speaking.
آسمان اور زمین کے پروردگار کی قسم! کہ یہ بالکل برحق ہے ایسا ہی جیسے کہ تم باتیں کرتے ہو ۔
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَ الۡمُكۡرَمِيۡنَۘ ﴿24﴾
Has there reached you the story of the honored guests of Abraham? -
کیا تجھے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے ؟
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ ﴿25﴾
When they entered upon him and said, "[We greet you with] peace." He answered, "[And upon you] peace, [you are] a people unknown.
وہ جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا ، ابراہیم نے جواب سلام دیا ( اور کہا یہ تو ) اجنبی لوگ ہیں ۔
فَرَاغَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ فَجَآءَ بِعِجۡلٍ سَمِيۡنٍۙ ﴿26﴾
Then he went to his family and came with a fat [roasted] calf
پھر ( چپ چاپ جلدی جلدی ) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے ( کا گوشت ) لائے ۔
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَيۡهِمۡ قَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ ﴿27﴾
And placed it near them; he said, "Will you not eat?"
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں؟
فَاَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيۡفَةًؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ ؕ وَبَشَّرُوۡهُ بِغُلٰمٍ عَلِيۡمٍ ﴿28﴾
And he felt from them apprehension. They said, "Fear not," and gave him good tidings of a learned boy.
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوف زدہ ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے اور انہوں نے اس ( حضرت ابراہیم ) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی ۔
فَاَقۡبَلَتِ امۡرَاَتُهٗ فِىۡ صَرَّةٍ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوۡزٌ عَقِيۡمٌ ﴿29﴾
And his wife approached with a cry [of alarm] and struck her face and said, "[I am] a barren old woman!"
پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منہ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ ۔
قَالُوۡا كَذٰلِكِ ۙ قَالَ رَبُّكِؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡعَلِيۡمُ ﴿30﴾
They said, "Thus has said your Lord; indeed, He is the Wise, the Knowing."
انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے ، بیشک وہ حکیم و علیم ہے ۔
قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ اَيُّهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿31﴾
[Abraham] said, "Then what is your business [here], O messengers?"
۔ ( حضرت ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے ( فرشتو! ) تمہارا کیا مقصد ہے؟
قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ ﴿32﴾
They said, "Indeed, we have been sent to a people of criminals
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ طِيۡنٍۙ ﴿33﴾
To send down upon them stones of clay,
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں ۔
مُّسَوَّمَةً عِنۡدَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِيۡنَ ﴿34﴾
Marked in the presence of your Lord for the transgressors."
جو تیرے رب کی طرف سے نشان زدہ ہیں ان حد سے گزر جانے والوں کے لئے ۔
فَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ كَانَ فِيۡهَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ﴿35﴾
So We brought out whoever was in the cities of the believers.
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا ۔
فَمَا وَجَدۡنَا فِيۡهَا غَيۡرَ بَيۡتٍ مِّنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَۚ ﴿36﴾
And We found not within them other than a [single] house of Muslims.
اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا ۔
وَتَرَكۡنَا فِيۡهَاۤ اٰيَةً لِّـلَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَؕ ﴿37﴾
And We left therein a sign for those who fear the painful punishment.
اور ہم نے ان کے لئے جو دردناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک ( کامل ) علامت چھوڑی ۔
وَفِىۡ مُوۡسٰۤی اِذۡ اَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ ﴿38﴾
And in Moses [was a sign], when We sent him to Pharaoh with clear authority.
موسٰی ( علیہ السلام کے قصے ) میں ( بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے ) کہ ہم نے اسےفرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا ۔
فَتَوَلّٰى بِرُكۡنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ ﴿39﴾
But he turned away with his supporters and said," A magician or a madman."
پس اس نے اپنے بل بوتے پر منہ موڑا اور کہنے لگا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے ۔
فَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيۡمٌؕ ﴿40﴾
So We took him and his soldiers and cast them into the sea, and he was blameworthy.
بالآخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وہ تھا ہی ملامت کے قابل ۔
وَفِىۡ عَادٍ اِذۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ الرِّيۡحَ الۡعَقِيۡمَۚ ﴿41﴾
And in 'Aad [was a sign], when We sent against them the barren wind.
اسی طرح عادیوں میں بھی ( ہماری طرف سے تنبیہ ہے ) جب کہ ہم نے ان پر خیر و برکت سے خالی آندھی بھیجی ۔
مَا تَذَرُ مِنۡ شَىۡءٍ اَتَتۡ عَلَيۡهِ اِلَّا جَعَلَتۡهُ كَالرَّمِيۡمِؕ ﴿42﴾
It left nothing of what it came upon but that it made it like disintegrated ruins.
وہ جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح ( چورا چورا ) کر دیتی تھی ۔
وَفِىۡ ثَمُوۡدَ اِذۡ قِيۡلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُوۡا حَتّٰى حِيۡنٍ ﴿43﴾
And in Thamud, when it was said to them, "Enjoy yourselves for a time."
اور ثمود ( کے قصے ) میں بھی ( عبرت ) ہے جب ان سے کہا گیا کہ تم کچھ دنوں تک فائدہ اٹھالو ۔
فَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَتۡهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ ﴿44﴾
But they were insolent toward the command of their Lord, so the thunderbolt seized them while they were looking on.
لیکن انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی جس پر انہیں ان کے دیکھتے دیکھتے ( تیزو تند ) کڑاکے نے ہلاک کر دیا ۔
فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مِنۡ قِيَامٍ وَّمَا كَانُوۡا مُنۡتَصِرِيۡنَۙ ﴿45﴾
And they were unable to arise, nor could they defend themselves.
پس نہ تو وہ کھڑے ہو سکے اور نہ بدلہ لے سکے
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ ﴿46﴾
And [We destroyed] the people of Noah before; indeed, they were a people defiantly disobedient.
اور نوح ( علیہ السلام ) کی قوم کا بھی اس سے پہلے ( یہی حال ہو چکا تھا ) وہ بھی بڑے نافرمان لوگ تھے ۔
وَ السَّمَآءَ بَنَيۡنٰهَا بِاَيۡٮدٍ وَّاِنَّا لَمُوۡسِعُوۡنَ ﴿47﴾
And the heaven We constructed with strength, and indeed, We are [its] expander.
آسمان کو ہم نے ( اپنے ) ہاتھوں سے بنایا ہے اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں ۔
وَالۡاَرۡضَ فَرَشۡنٰهَا فَنِعۡمَ الۡمٰهِدُوۡنَ ﴿48﴾
And the earth We have spread out, and excellent is the preparer.
اور زمین کو ہم نے فرش بنا دیا ہے پس ہم بہت ہی اچھے بچھانے والے ہیں ۔
وَمِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ ﴿49﴾
And of all things We created two mates; perhaps you will remember.
اور ہر چیز کو ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔
فَفِرُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۚ ﴿50﴾
So flee to Allah . Indeed, I am to you from Him a clear warner.
پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ ( یعنی رجوع ) کرو یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں ۔
وَلَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۚ ﴿51﴾
And do not make [as equal] with Allah another deity. Indeed, I am to you from Him a clear warner.
اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہراؤ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں ۔
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌۚ ﴿52﴾
Similarly, there came not to those before them any messenger except that they said, "A magician or a madman."
اس طرح جو لوگ ان سے پہلے گزرے ہیں ان کے پاس جو بھی رسول آیا انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو یہ جادوگر ہے یا دیوانہ ہے ۔
اَتَوَاصَوۡا بِهٖۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَۚ ﴿53﴾
Did they suggest it to them? Rather, they [themselves] are a transgressing people.
کیا یہ اس بات کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے گئے ہیں ۔
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِمَلُوۡمٍ ﴿54﴾
So leave them, [O Muhammad], for you are not to be blamed.
۔ ( نہیں ) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں تو آپ ان سے منہ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں ۔
وَّذَكِّرۡ فَاِنَّ الذِّكۡرٰى تَنۡفَعُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿55﴾
And remind, for indeed, the reminder benefits the believers.
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی ۔
وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ ﴿56﴾
And I did not create the jinn and mankind except to worship Me.
میں نے جنات اور انسانوں کو محض اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری عبادت کریں ۔
مَاۤ اُرِيۡدُ مِنۡهُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ وَّمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ يُّطۡعِمُوۡنِ ﴿57﴾
I do not want from them any provision, nor do I want them to feed Me.
نہ میں ان سے روزی چاہتا ہوں اور نہ میری یہ چاہت ہے کہ مجھے کھلائیں ۔
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّةِ الۡمَتِيۡنُ ﴿58﴾
Indeed, it is Allah who is the [continual] Provider, the firm possessor of strength.
اللہ تعالٰی تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی والا اور زور آور ہے ۔
فَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذَنُوۡبًا مِّثۡلَ ذَنُوۡبِ اَصۡحٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنِ ﴿59﴾
And indeed, for those who have wronged is a portion [of punishment] like the portion of their predecessors, so let them not impatiently urge Me.
پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے انہیں بھی ان کے ساتھیوں کے حصہ کے مثل حصہ ملے گا لہذا وہ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں ۔
فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ يَّوۡمِهِمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَ ﴿60﴾
And woe to those who have disbelieved from their Day which they are promised.
پس خرابی ہے منکروں کو ان کے اس دن کی جس کا وعدہ دیئے جاتے ہیں ۔