Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏ ﴿15﴾
بیشک تقوٰی والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہونگے ۔
ان المتقين في جنت و عيون
Indeed, the righteous will be among gardens and springs,
Be-shak taqwa walay log bahishton aur chashmon mein hongey.
متقی لوگ بیشک باغوں اور چشموں میں اس طرح رہیں گے ۔
بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں ( ف۱٦ )
البتہ متقی لوگ 13 اس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے ،
بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ( لطف اندوز ہوتے ) ہوں گے
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :13 اس سیاق و سباق میں لفظ متقی صاف طور پر یہ معنی دے رہا ہے کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کی کتاب اور اس کے رسول کی دی ہوئی خبر پر یقین لا کر آخرت کو مان لیا ، اور وہ رویہ اختیار کر لیا جو حیات اخروی کی کامیابی کے لیے انہیں بتایا گیا تھا ، اور اس روش سے اجتناب کیا جس کے متعلق انہیں بتا دیا گیا تھا کہ یہ خدا کے عذاب میں مبتلا کرنے والی ہے ۔