Surah

Information

Surah ID #51
Total Verses 60 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 0
Actual Order #67
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 51: Adh-Dhariyat Ayat #17
كَانُوۡا قَلِيۡلًا مِّنَ الَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُوۡنَ‏ ﴿17﴾
They used to sleep but little of the night,
وہ رات کو بہت کم سویا کرتے تھے ۔

More translations & tafseer

كانوا قليلا من اليل ما يهجعون
They used to sleep but little of the night,
Woh raat ko boht kum soya kertay thay.
وہ رات کے و قت کم سوتے تھے ۔
وہ رات میں کم سویا کرتے ( ف۱۸ )
راتوں کو کم ہی سوتے تھے 15 ۔
وہ راتوں کو تھوڑی سی دیر سویا کرتے تھے
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :15 مفسرین کے ایک گروہ نے اس آیت کا مطلب یہ لیا ہے کہ کم ہی ایسا ہوتا تھا کہ وہ رات بھر سو کر گزار دیں اور اس کا کچھ نہ کچھ حصہ ، کم یا زیادہ ، ابتدائے شب میں یا وسط شب میں یا آخر شب میں ، جاگ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں صرف نہ کریں ۔ یہ تفسیر تھوڑے تھوڑے لفظی اختلافات کے ساتھ حضرات ابن عباس ، انس بن مالک ، محمد الباقر ، مطرف بن عبداللہ ، ابوالعالیہ ، مجاہد ، قتادہ ، ربیع بن انس وغیرہم سے منقول ہے ۔ دوسرے گروہ نے اس کے معنی یہ بیان کیے ہیں کہ وہ اپنی راتوں کا زیادہ حصہ اللہ جل شانہ کی عبادت میں گزارتے تھے اور کم سوتے تھے ۔ یہ قول حضرات حسن بصری ، اَحنف بن قیس ، اور ابن شِہاب زُہری کا ہے ، اور بعد کے مفسرین و مترجمین نے اسی کو ترجیح دی ہے ، کیونکہ آیت کے الفاظ اور موقع و محل کے لحاظ سے یہی تفسیر زیادہ مناسبت رکھتی نظر آتی ہے ۔ اسی لیے ہم نے ترجمے میں یہی معنی اختیار کیے ہیں ۔