Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يُّـؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ اُفِكَ ؕ‏ ﴿9﴾
اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہو ۔
يؤفك عنه من افك
Deluded away from the Qur'an is he who is deluded.
Iss say wohi baaz rakha jatahai jo pher diya gaya ho.
اس ( آخرت کی حقیقت ) سے وہی منہ موڑتا ہے جو حق سے بالکل ہی مڑا ہوا ہے ۔ ( ٤ )
اس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت ہی میں اوندھایا جانا ہو ( ف۱۰ )
اس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے 7 ۔
اِس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے ) وہی پھرتا ہے جِسے ( علمِ ازلی سے ) پھیر دیا گیا
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :7 اصل الفاظ ہیں یُؤْفَکْ عَنْہُ مَنْ اُفِکَ اس فقرے میں عَنْہُ کی ضمیر کے دو مرجع ہو سکتے ہیں ۔ ایک جزائے اعمال ۔ دوسرے قول مختلف ۔ پہلی صورت میں اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ جزائے اعمال کو تو ضرور پیش آنا ہے ، تم لوگ اس کے بارے میں طرح طرح کے مختلف عقیدے رکھتے ہو ، مگر اس کو ماننے سے وہی شخص برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے ۔ دوسری صورت میں مطلب یہ ہے کہ ان مختلف اقوال سے وہی شخص گمراہ ہوتا ہے جو دراصل حق سے برگشتہ ہے