Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَرَاغَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ فَجَآءَ بِعِجۡلٍ سَمِيۡنٍۙ‏ ﴿26﴾
پھر ( چپ چاپ جلدی جلدی ) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے ( کا گوشت ) لائے ۔
فراغ الى اهله فجاء بعجل سمين
Then he went to his family and came with a fat [roasted] calf
Phir ( Chup chaap jaldi jaldi ) apney ghar walon ki taraf gaye aur aik farba bachrey ( ka gosht ) laye.
پھر چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گئے اور ایک موٹا سا بچھڑا لے آئے ۔
پھر اپنے گھر گیا تو ایک فربہ بچھڑا لے آیا ( ف۲۷ )
پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا24 ، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا 25
پھر جلدی سے اپنے گھر کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے کی سجّی لے آئے
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :24 یعنی اپنے مہمانوں سے یہ نہیں کہا کہ میں آپ کے لیے کھانے کا انتظام کرتا ہوں بلکہ انہیں بٹھا کر خاموشی سے ضیافت کا انتظام کرنے چلے گئے ، تاکہ مہمان تکلفاً یہ نہ کہیں کہ اس تکلیف کی کیا حاجت ہے ۔ سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :25 سورہ ہود میں عِجْلٍ حَنِیْذٍ ( بھنے ہوئے بچھڑے ) کے الفاظ ہیں ۔ یہاں بتایا گیا کہ آپ نے خوب چھانٹ کر موٹا تازہ بچھڑا بھنوایا تھا ۔