Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مِنۡ قِيَامٍ وَّمَا كَانُوۡا مُنۡتَصِرِيۡنَۙ‏ ﴿45﴾
پس نہ تو وہ کھڑے ہو سکے اور نہ بدلہ لے سکے
فما استطاعوا من قيام و ما كانوا منتصرين
And they were unable to arise, nor could they defend themselves.
Pus na woh kharay hosakay aur na badla ley sakay.
نتیجہ یہ کہ نہ تو ان میں یہ سکت رہی کہ کھڑے ہوسکیں اور نہ وہ اس قابل تھے کہ اپنا بچاؤ کرتے ۔
تو وہ نہ کھڑے ہوسکے ( ف۵۰ ) اور نہ وہ بدلہ لے سکتے تھے ،
پھر نہ ان میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ اپنا بچاؤ کر سکتے تھے 42 ۔
پھر وہ نہ کھڑے رہنے پر قدرت پا سکے اور نہ وہ ( ہم سے ) بدلہ لے سکنے والے تھے
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :42 اصل الفاظ ہیں مَا کَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَ ۔ انتصار کا لفظ عربی زبان میں دو معنوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے ایک معنی ہیں اپنے آپ کو کسی کے حملہ سے بچانا ۔ اور دوسرے معنی ہیں حملہ کرنے والے سے بدلہ لینا ۔