Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَفِى السَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوۡعَدُوۡنَ‏ ﴿22﴾
اور تمہاری روزی اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے سب آسمان میں ہے ۔
و في السماء رزقكم و ما توعدون
And in the heaven is your provision and whatever you are promised.
Aur tumhari rozi aur jo tum say wada kiya jata hai sab aasman mein hai.
اور آسمان ہی میں تمہارا رزق بھی ہے اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے ۔ ( ٩ )
اور آسمان میں تمہارا رزق ہے ( ف۲۳ ) اور جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے ( ف۲٤ )
آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے 20 ۔
اور آسمان میں تمہارا رِزق ( بھی ) ہے اور وہ ( سب کچھ بھی ) جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :20 آسمان سے مراد یہاں عالم بالا ہے ۔ رزق سے مراد وہ سب کچھ جو دنیا میں انسان کو جینے اور کام کرنے کے لیے دیا جاتا ہے ۔ اور مَا تُوْعَدُوْنَ سے مراد قیامت ، حشر و نشر ، محاسبہ و باز پرس ، جزا و سزا ، اور جنت و دوزخ ہیں جن کے رونما رہنے کا وعدہ تمام کتب آسمانی میں اور اس قرآن میں کیا جاتا رہا ہے ۔ ارشاد الٰہی کا مطلب یہ ہے کہ عالم بالا ہی سے یہ فیصلہ ہوتا ہے کہ تم میں سے کس کو کیا کچھ دنیا میں دیا جائے ، اور وہیں سے یہ فیصلہ بھی ہونا ہے کہ تمہیں باز پرس اور جزائے اعمال کے لیے کب بلایا جائے ۔