Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَاَقۡبَلَتِ امۡرَاَتُهٗ فِىۡ صَرَّةٍ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوۡزٌ عَقِيۡمٌ‏ ﴿29﴾
پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منہ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ ۔
فاقبلت امراته في صرة فصكت وجهها و قالت عجوز عقيم
And his wife approached with a cry [of alarm] and struck her face and said, "[I am] a barren old woman!"
Pus unki biwi aagay barhi aur heyrat mein aaker apney mun per hath maar ker kaha kay mein to burhiya hun aur sath hi banjh.
اس پر ان کی بیوی زور سے بولتی ہوئی آئیں ، اور انہوں نے اپنا چہرہ پیٹ لیا اور کہنے لگیں ( کیا ) ایک بانجھ بڑھا ( بچہ جنے گی؟ )
اس پر اس کی بی بی ( ف۳۱ ) چلاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ ( ف۳۲ )
یہ سن کر اس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی ، بوڑھی ، بانجھ! 28
پھر اُن کی بیوی ( سارہ ) حیرت و حسرت کی آواز نکالتے ہوئے متوجہ ہوئیں اور تعجّب سے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہنے لگی: ( کیا ) بوڑھیا بانجھ عورت ( بچہ جنے گی؟ )
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :28 یعنی ایک تو میں بوڑھی ، اوپر سے بانجھ ۔ اب میرے ہاں بچہ ہوگا ؟ بائیبل کا بیان ہے کہ اس وقت حضرت ابراہیمؑ کی عمر سو سال ، اور حضرت سارہ کی عمر 90 سال تھی ( پیدائش ، 18:17 ) ۔