Surah

Information

Surah ID #51
Total Verses 60 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 0
Actual Order #67
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 51: Adh-Dhariyat Ayat #30
قَالُوۡا كَذٰلِكِ ۙ قَالَ رَبُّكِ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿30﴾
They said, "Thus has said your Lord; indeed, He is the Wise, the Knowing."
انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے ، بیشک وہ حکیم و علیم ہے ۔

More translations & tafseer

قالوا كذلك قال ربك انه هو الحكيم العليم
They said, "Thus has said your Lord; indeed, He is the Wise, the Knowing."
Unhon ney kaha han teray perwerdigar ney issi tarah farmaya hai. be-shakwoh hakeem-o-aleem hai.
مہمانوں نے کہا : تمہارے پروردگار نے ایسا ہی فرمایا ہے ۔ یقین جانو وہی ہے جو بڑی حکمت کا ، بڑے علم کا مالک ہے ۔
انہوں نے کہا تمہارے رب نے یونہی فرمادیا ، اور وہی حکیم دانا ہے ،
انہوں نے کہا یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے ، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے ۔ 29
۔ ( فرشتوں نے ) کہا: ایسے ہی ہوگا ، تمہارے رب نے فرمایا ہے ۔ بیشک وہ بڑی حکمت والا بہت علم والا ہے
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :29 اس قصے سے یہ بتانا مقصود ہے کہ جس بندے نے اپنے رب کی بندگی کا حق دنیا میں ٹھیک ٹھیک ادا کیا تھا ، اس کے ساتھ عقبیٰ میں تو جو معاملہ ہوگا سو ہوگا ، اسی دنیا میں اس کے یہ انعام دیا گیا کہ عام قوانین طبیعت کی رو سے جس عمر میں اس کے ہاں اولاد پیدا نہ ہو سکتی تھی ، اور اس کی سن رسیدہ بیوی تمام عمر بے اولاد رہ کر اس طرف سے قطعی مایوس ہو چکی تھی ، اس وقت اللہ نے اسے نہ صرف اولاد دی بلکہ ایسی بے نظیر اولاد دی جو آج تک کسی کو نصیب نہیں ہوئی ہے ۔ دنیا میں کوئی دوسرا انسان ایسا نہیں ہے جس کی نسل میں مسلسل چار انبیاء پیدا ہوئے ہوں ۔ وہ صرف حضرت ابراہیم ہی تھے جن کے ہاں تین پشت تک نبوت چلتی رہی اور حضرت اسماعیل ، حضرت اسحاق ، حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہم السلام جیسے جلیل القدر نبی ان کے گھرانے سے اٹھے ۔