Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ‏ ﴿32﴾
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
قالوا انا ارسلنا الى قوم مجرمين
They said, "Indeed, we have been sent to a people of criminals
Unhon ney jawab diya kay hum gunagar qom ki taraf bhejay gaye hain.
انہوں نے کہا : ہمیں کچھ مجرم لوگوں کے پاس بھیجا گیا ہے ۔
بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ( ف۳٤ )
انہوں نے کہا ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں 31
انہوں نے کہا: ہم مجرِم قوم ( یعنی قومِ لُوط ) کی طرف بھیجے گئے ہیں
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :31 مراد ہے قوم لوط ۔ اس کے جرائم اس قدر بڑھ چکے تھے کہ صرف مجرم قوم کا لفظ ہی یہ بتانے کے لیے کافی تھا کہ اس سے مراد کون سی قوم ہے ۔ اس سے پہلے قرآن مجید میں حسب ذیل مقامات پر اس کا ذکر گزر چکا ہے : تفہیم القرآن ، جلد دوم ، ص 51 تا 53 ۔ 355 تا 359 ۔ 510 تا 515 ۔ جلد سوم ، ص ، 170 ۔ 526 تا 530 ۔ 586 ۔ 587 ۔ 594 تا 598 ۔ جلد چہارم ، الصافات ، ص 306 ۔