Surah

Information

Surah # 51 | Verses: 60 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 67 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًا ۙ‏ ﴿2﴾
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو ۔
فالحملت وقرا
And those [clouds] carrying a load [of water]
Phir uthaney waliyan bojh ko.
پھر ان کی جو ( بادلوں کا ) بوجھ اٹھاتی ہیں ۔
پھر بوجھ اٹھانے والیاں ( ف۳ )
پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں1 ،
اور ( پانی کا ) بارِگراں اٹھانے والی بدلیوں کی قَسم
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :1 اس امر پر تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ الذاریات سے مراد پراگندہ کرنے والی اور گردو غبار اڑانے والی ہوائیں ہیں ، اور اَلْحٰمِلٰتِ وِقْراً ، ( بھاری بوجھ اٹھانے والیوں ) سے مراد وہ ہوائیں ہیں جو سمندروں سے لاکھوں کروڑوں گیلن پانی کے بخارات بادلوں کی شکل میں اٹھا لیتی ہیں ۔ یہی تفسیر حضرت عمر ، حضرت علی ، حضرت عبداللہ بن عباس ، حضرت عبداللہ بن عمر اور مجاہد ، سعید بن جبیر ، حسن بصری ، قتادہ اور سدی ( رضی اللہ عنہم ) وغیرہ حضرات سے منقول ہے ۔