Surah

Information

Surah ID #51
Total Verses 60 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 0
Actual Order #67
Classification Makkan
Revelation Location & Period Late Makkah phase (620 - 622 AD)
Surah 51: Adh-Dhariyat Ayat #7
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُـبُكِ ۙ‏ ﴿7﴾
By the heaven containing pathways,
قسم ہے راہوں والے آسمان کی ۔

More translations & tafseer

و السماء ذات الحبك
By the heaven containing pathways,
Qasam hai raahon walay aasman ki.
قسم ہے راستوں والے آسمان کی ۔ ( ٢ )
آرائش والے آسمان کی قسم ( ف۸ )
قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی5 ،
اور ( ستاروں اور سیّاروں کی ) کہکشاؤں اور گزرگاہوں والے آسمان کی قَسم
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :5 اصل میں لفظ ذَاتِ الْحُبُکِ استعمال ہوا ہے ۔ حبُک راستوں کو بھی کہتے ہیں ۔ ان لہروں کو بھی کہتے ہیں جو ہوا کے چلنے سے ریگستان کی ریت اور ٹھرے ہوئے پانی میں پیدا ہو جاتی ہیں ۔ اور گھونگھر والے بالوں میں جو لٹیں سے بن جاتی ہیں ان کے لیے بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے ۔ یہاں آسمان کو حُبک والا یا تو اس لحاظ سے فرمایا گیا ہے کہ آسمان پر اکثر طرح طرح کی شکلوں والے بادل چھائے رہتے ہیں جن میں ہوا کے اثر سے بار بار تغیر ہوتا ہے اور کبھی کوئی شکل نہ خود قائم رہتی ہے ، نہ کسی دوسری شکل سے مشابہ ہوتی ہے ۔ یا اس بنا پر فرمایا گیا ہے کہ رات کے وقت آسمان پر جب تارے بکھرے ہوتے ہیں تو آدمی دیکھتا ہے کہ ان کی بہت سی مختلف شکلیں ہیں اور کوئی شکل دوسری شکل سے نہیں ملتی ۔