Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ‌ۘ‏ ﴿12﴾
جو اپنی بیہودہ گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں ۔
الذين هم في خوض يلعبون
Who are in [empty] discourse amusing themselves.
Jo apni behuda goee mein uchal kood ker rahey hain.
جو بے ہودہ باتوں میں ڈوبے ہوئے کھیل رہے ہیں
وہ جو مشغلہ میں ( ف۱۱ ) کھیل رہے ہیں ،
جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں 9 ۔
جو باطل ( بے ہودگی ) میں پڑے غفلت کا کھیل کھیل رہے ہیں
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :9 مطلب یہ ہے کہ نبی سے قیامت اور آخرت اور جنت و دوزخ کی خبریں سن کر انہیں مذاق کا موضوع بنا رہے ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ ان پر غور کرنے کے بجائے محض تفریحاً ان پر باتیں چھانٹ رہے ہیں ۔ آخرت پر ان کی بحثوں کا مقصود حقیقت کو سمجھنے کی کوشش نہیں ہے ، بلکہ ایک کھیل ہے جس سے یہ دل بہلاتے ہیں اور انہیں کچھ ہوش نہیں ہے کہ فی الواقع یہ کس انجام کی طرف چلے جا رہے ہیں ۔