Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَـرَبَّصُ بِهٖ رَيۡبَ الۡمَنُوۡنِ‏ ﴿30﴾
کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث ( یعنی موت ) کا انتظار کر رہے ہیں ۔
ام يقولون شاعر نتربص به ريب المنون
Or do they say [of you], "A poet for whom we await a misfortune of time?"
Kiya kafir yun kehtay hain kay yeh shaeer hai hum iss per zamaney kay hawadis ( yani mot ) ka intezar ker rahey hain.
بھلا کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ : یہ صاحب شاعر ہیں جن کے بارے میں ہم زمانے کی گردش کا انتظار کر رہے ہیں؟ ( 6 )
یا کہتے ہیں ( ف۳۳ ) یہ شاعر ہیں ہمیں ان پر حوادث زمانہ کا انتظار ہے ( ف۳٤ )
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے جس کے حق میں ہم گردش ایام کا انتظار کر رہے ہیں 23 ؟
کیا ( کفّار ) کہتے ہیں: ( یہ ) شاعر ہیں؟ ہم اِن کے حق میں حوادثِ زمانہ کا انتظار کر رہے ہیں؟
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :23 یعنی ہم منتظر ہیں کہ اس شخص پر کوئی آفت آئے اور کسی طرح اس سے ہمارا پیچھا چھوٹے ۔ غالباً ان کا خیال یہ تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ ہمارے معبودوں کی مخالفت اور ان کی کرامات کا انکار کرتے ہیں ، اس لیے یا تو معاذ اللہ ، ان پر ہمارے کسی معبود کی مار پڑے گی ، یا کوئی دل چلا ان کی یہ باتیں سن کر آپے سے باہر ہو جائے گا اور انہیں قتل کر دے گا ۔