Surah

Information

Surah # 52 | Verses: 49 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 76 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُتَـرَبِّصِيۡنَ ؕ‏ ﴿31﴾
کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں ۔
قل تربصوا فاني معكم من المتربصين
Say, "Wait, for indeed I am, with you, among the waiters."
Keh dijiye! tum muntazir raho mein bhi tumharay sath intezar kernay walon mein hun.
کہہ دو کہ : کرلو انتظار ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں ۔
تم فرماؤ انتظار کیے جاؤ ( ف۳۵ ) میں بھی تمہارے انتظار میں ہوں ( ف۳٦ )
ان سے کہو اچھا انتظار کرو ، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں 24 ۔
فرما دیجئے: تم ( بھی ) منتظر رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ ( تمہاری ہلاکت کا ) انتظار کرنے والوں میں ہوں
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :24 اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ میں بھی دیکھتا ہوں کہ تمہاری یہ آرزو پوری ہوتی ہے یا نہیں ۔ دوسرے یہ کہ میں بھی منتظر ہوں کہ شامت میری آتی ہے یا تمہاری ۔