Surah

Information

Surah ID #53
Total Verses 62 Ayaat
Rukus 3
Sajdah 1
Actual Order #23
Classification Makkan
Revelation Location & Period Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
Surah 53: An-Najm Ayat #21
اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى‏ ﴿21﴾
Is the male for you and for Him the female?
کیا تمہارے لئے لڑکے اور اللہ کے لئے لڑکیاں ہیں؟

More translations & tafseer

الكم الذكر و له الانثى
Is the male for you and for Him the female?
Kiya tumharay liye larkay aur ALLAH kay liye larkiya hain?
کیا تمہارے لیے تو بیٹے ہوں ، اور اللہ کے لیے بیٹیاں؟ ( ١١ )
کیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی ( ف۲۲ )
کیا بیٹے تمہارے لیئے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیئے 16؟
۔ ( اے مشرکو! ) کیا تمہارے لئے بیٹے ہیں اور اس ( اﷲ ) کے لئے بیٹیاں ہیں
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :16 یعنی ان دیویوں کو تم نے اللہ رب العالمین کی بیٹیاں قرار دے لیا اور یہ بیہودہ عقیدہ ایجاد کرتے وقت تم نے یہ بھی نہ سوچا کہ اپنے لیے تو تم بیٹی کی پیدائش کو ذلت سمجھتے ہو اور چاہتے ہو کہ تمہیں اولاد نرینہ ملے ۔ مگر اللہ کے لیے تم اولاد بھی تجویز کرتے ہو تو بیٹیاں !