Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
ذٰ لِكَ مَبۡلَـغُهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ‌ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اهۡتَدٰى‏ ﴿30﴾
یہی ان کے علم کی انتہا ہے ۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہے اس سے بھی جو راہ یافتہ ہے ۔
ذلك مبلغهم من العلم ان ربك هو اعلم بمن ضل عن سبيله و هو اعلم بمن اهتدى
That is their sum of knowledge. Indeed, your Lord is most knowing of who strays from His way, and He is most knowing of who is guided.
Yehi inn kay ilm ki inteha hai aap ka rab iss say khoob waqif hai jo iss ki raah say bhatak gaya hai aur wohi khoob waqif hai iss say bhi jo raah yafta hai.
ایسے لوگوں کے علم کی پہنچ بس یہیں تک ہے ۔ ( ١٥ ) تمہارا پروردگار ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کے ر استے سے بھٹک چکا ہے ، اور وہی خوب جانتا ہے کون راہ پا گیا ہے ۔
یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے ( ف۳۵ ) بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی ،
ان لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے ۔ 27 یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے ،
اُن لوگوں کے علم کی رسائی کی یہی حد ہے ، بیشک آپ کا رب اس شخص کو ( بھی ) خوب جانتا ہے جو اُس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور اس شخص کو ( بھی ) خوب جانتا ہے جِس نے ہدایت پا لی ہے
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :27 یعنی یہ لوگ دنیا اور اس کے فوائد سے آ گے نہ کچھ جانتے ہیں نہ سوچ سکتے ہیں ، اس لیے ان پر محنت صرف کرنا لا حاصل ہے ۔