Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَاِبۡرٰهِيۡمَ الَّذِىۡ وَفّٰىٓ  ۙ‏ ﴿37﴾
اور وفادار ابراہیم ( علیہ السلام ) کے صحیفوں میں تھا ۔
و ابرهيم الذي وفى
And [of] Abraham, who fulfilled [his obligations] -
Aur wafadaar Ibrahim ( alh-e-salam ) kay saheefon mein tha.
اور ابراہیم کے صحیفوں میں بھی ، جو مکمل وفادار رہے؟ ( ١٩ )
اور ابراہیم کے جو پورے احکام بجالایا ( ف٤۵ )
اور اس ابراہیم ( علیہ السلام ) کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر36 دیا ؟
اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کے ( صحیفوں میں تھیں ) جنہوں نے ( اﷲ کے ہر امر کو ) بتمام و کمال پورا کیا
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :36 آ گے ان تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا جا رہا ہے جو حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم کے صحیفوں میں نازل ہوئی تھیں ۔ حضرت موسیٰ کے صحیفوں سے مراد توراۃ ہے ۔ رہے حضرت ابراہیم کے صحیفے تو وہ آج دنیا میں کہیں موجود نہیں ہیں ، اور یہود و نصاریٰ کی کتب مقدسہ میں بھی ان کا کوئی ذکر نہیں پایا جاتا ۔ صرف قرآن ہی وہ کتاب ہے جس میں دو مقامات پر صُحُفِ ابراہیم کی تعلیمات کے بعض اجزاء نقل کیے گئے ہیں ، ایک یہ مقام ، دوسرے سورہ الاعلیٰ کی آخری آیات ۔