Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰىۙ‏ ﴿38﴾
کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا ۔
الا تزر وازرة وزر اخرى
That no bearer of burdens will bear the burden of another
Kay koi shaks kissi doosray ka bojh na uthayega.
یعنی یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے ( کے گناہ ) کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ، ( ٢٠ )
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی ( ف٤٦ )
یہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا 37 ،
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے ( کے گناہوں ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :37 اس آیت سے تین بڑے اصول مستنبط ہوتے ہیں ۔ ایک یہ کہ ہر شخص خود اپنے فعل کا ذمہ دار ہے ۔ دوسرے یہ کہ ایک شخص کے فعل کی ذمہ داری دوسرے پر نہیں ڈالی جا سکتی الا یہ کہ اس فعل کے صدور میں اس کا اپنا کوئی حصہ ہو ۔ تیسرے یہ کہ کوئی شخص اگر چاہے بھی تو کسی دوسرے شخص کے فعل کی ذمہ داری اپنے اوپر نہیں لے سکتا ، نہ اصل مجرم کو اس بنا پر چھوڑا جا سکتا ہے کہ اس کی جگہ سزا بھگتنے کے لیے کوئی اور آدمی اپنے آپ کو پیش کر رہا ہے ۔