Surah

Information

Surah # 53 | Verses: 62 | Ruku: 3 | Sajdah: 1 | Chronological # 23 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD). Except 32, from Madina
وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى‏ ﴿40﴾
اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی ۔
و ان سعيه سوف يرى
And that his effort is going to be seen -
Aur yeh kay be-shak uss ki kosish unqareeb dekhi jayegi.
اور یہ کہ اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی ۔
اور یہ کہ اس کی کوشش عنقریب دیکھی جاے گی ( ف٤۸ )
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی 39
اور یہ کہ اُس کی ہر کوشش عنقریب دکھا دی جائے گی ( یعنی ظاہر کر دی جائے گی )
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :39 یعنی آخرت میں لوگوں کے اعمال کی جانچ پڑتال ہو گی اور یہ دیکھا جائے گا کہ کون کیا کر کے آیا ہے ۔ یہ فقرہ چونکہ پہلے فقرے کے معاً بعد ارشاد ہوا ہے اس لیے اس سے خود بخود یہ بات ظاہر ہو جاتی ہے کہ پہلے فقرے کا تعلق آخرت کی جزا و سزا ہی سے ہے اور ان لوگوں کی بات صحیح نہیں ہے جو اسے اس دنیا کے لیے ایک معاشی اصول بنا کر پیش کرتے ہیں ۔ قرآن مجید کی کسی آیت کا ایسا مطلب لینا صحیح نہیں ہو سکتا جو سیاق و سباق کے بھی خلاف ہو ، اور قرآن کی دوسری تصریحات سے بھی متصادم ہو ۔