Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿30﴾
پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فباي الاء ربكما تكذبن
So which of the favors of your Lord would you deny?
Phir tum apney rab ki kiss kiss nemat ko jhutlao gey?
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے ،
پس اے جن و انس ، تم اپنے رب کی کن کن صفات حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟ 28 ۔
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :28 یہاں آلاء کا مفہوم اوصاف ہی زیادہ موزوں نظر آتا ہے ۔ ہر شخص جو کسی نوعیت کا شرک کرتا ہے ، دراصل وہ اللہ تعالیٰ کی کسی نہ کسی صفت کی تکذیب کرتا ہے ۔ کسی کا یہ کہنا کہ فلاں حضرت نے میری بیماری دور کر دی ، اصل میں یہ معنی رکھتا ہے کہ اللہ شافی نہیں ہے بلکہ وہ حضرت شافی ہیں ۔ کسی کا کہنا کہ فلاں بزرگ کی عنایت سے مجھے روزگار مل گیا ، حقیقت میں یہ کہنا ہے کہ رازق اللہ نہیں ہے بلکہ وہ بزرگ رازق ہیں ۔ کسی کا یہ کہنا کہ فلاں آستانے سے میری مراد بر آئی ، گویا دراصل یہ کہنا ہے کہ دنیا میں حکم اللہ کا نہیں بلکہ اس آستانے کا چل رہا ہے ۔ غرض ہر مشرکانہ عقیدہ اور مشرکانہ قول آخری تجزیہ میں صفات الٰہی کی تکذیب ہی پر منتہی ہوتا ہے ۔ شرک کے معنی ہی یہ ہیں کہ آدمی دوسروں کو سمیع و بصیر عالم الغیب ، فاعل مختار ، قادر و متصرف ، اور الوہیت کے دوسرے اوصاف سے متصف قرار دے رہا ہے اور اس بات کا انکار کر رہا ہے کہ اکیلا اللہ ہی ان صفات کا مالک ہے ۔