Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍ‌ۚ‏ ﴿29﴾
سب آسمان و زمین والے اسی سے مانگتے ہیں ہر روز وہ ایک شان میں ہے ۔
يسله من في السموت و الارض كل يوم هو في شان
Whoever is within the heavens and earth asks Him; every day He is bringing about a matter.
Sab aasman-o-zamin walay ussi say maantay hain her roz woh aik shaan mein hai.
آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے ( اپنی حاجتیں ) مانگتے ہیں ، وہ ہر روز کسی شان میں ہے ۔ ( ٥ )
اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں ( ف۲۳ ) اسے ہر دن ایک کام ہے ( ف۲٤ )
زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اسی سے مانگ رہے ہیں ۔ ہر آن وہ نئی شان میں ہے27 ۔
سب اسی سے مانگتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں ۔ وہ ہر آن نئی شان میں ہوتا ہے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :27 یعنی ہر وقت اس کار گاہ عالم میں اس کی کارفرمائی کا ایک لا متناہی سلسلہ جاری ہے ، کسی کو مار رہا ہے اور کسی کو جلا رہا ہے ۔ کسی کو اٹھا رہا ہے اور کسی کو گرا رہا ہے ۔ کسی کو شفا دے رہا ہے اور کسی کو بیماری میں مبتلا کر رہا ہے ۔ کسی ڈوبتے کو بچا رہا ہے اور کسی تیرتے کو ڈبو رہا ہے ۔ بے شمار مخلوقات کو طرح طرح سے رزق دے رہا ہے ۔ بے حد و حساب چیزیں نئی سے نئی وضع اور شکل اور اوصاف کے ساتھ پیدا کر رہا ہے ۔ اس کی دنیا کبھی ایک حال پر نہیں رہتی ۔ ہر لمحہ اس کے حالات بدلتے رہتے ہیں اور اس کا خالق ہر بار اسے ایک نئی صورت سے ترتیب دیتا ہے جو پچھلی تمام صورتوں سے مختلف ہوتی ہے ۔