Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏ ﴿28﴾
پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
فباي الاء ربكما تكذبن
So which of the favors of your Lord would you deny?
Phir tum apney rab ki kiss kiss nemat ko jhutlao gey?
اب بتاؤ کہ تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے ،
پس اے جن و انس ، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے 26 ؟
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :26 یہاں موقع و محل خود بتا رہا ہے کہ آلاء کا لفظ کمالات کے معنی میں استعمال ہوا ہے ۔ فانی مخلوقات میں سے جو کوئی بھی کبریائی کے زعم میں مبتلا ہوتا ہے ۔ اور اپنی جھوٹی خدائی کو لازوال سمجھ کر اَینٹھتا اور اکڑتا ہے وہ اگر زبان سے نہیں تو اپنے عمل سے ضرور رب العالمین کی عظمت و جلالت کو جھٹلاتا ہے ۔ اس کا غرور بجائے خود اللہ کی کبریائی کی تکذیب ہے ۔ جو دعویٰ بھی وہ کسی کمال کا اپنی زبان سے کرتا ہے یا جس کا ادعا اپنے نفس میں رکھتا ہے ، وہ اصل صاحب کمال کے مقام و منصب کا انکار ہے ۔