Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِ‌ۚ‏ ﴿35﴾
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے ۔
يرسل عليكما شواظ من نار و نحاس فلا تنتصرن
There will be sent upon you a flame of fire and smoke, and you will not defend yourselves.
Tum per aag kay sholay aur dhuwan chora jayega phir tum muqabla na ker sako gey.
تم پر آگ کا شعلہ اور تانبے کے رنگ کا دھواں چھوڑا جائے گا ، پھر تم اپنا بچاؤ نہیں کرسکو گے ۔
تم پر ( ف۲۷ ) چھوڑی جائے گی بےدھویں کی آگ کی لپٹ اور بےلپٹ کا کالا دھواں ( ف۲۸ ) تو پھر بدلا نہ لے سکو گے ( ف۲۹ )
۔ ( بھاگنے کی کوشش کرو گے تو ) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں 33 چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے ۔
تم دونوں پر آگ کے خالص شعلے بھیج دیئے جائیں گے اور ( بغیر شعلوں کے ) دھواں ( بھی بھیجا جائے گا ) اور تم دونوں اِن سے بچ نہ سکو گے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :33 اصل میں شُواظ اور نُحاس کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔ شواظ اس خالص شعلے کو کہتے ہیں جس کے ساتھ دھواں نہ ہو ۔ اور نُحاس اور خالص دھویئں کو کہتے ہیں جس میں شعلہ نہ ہو ۔ یہ دونوں چیزیں یکے بعد دیگرے انسانوں اور جِنوں پر اس حالت میں چھوڑی جائیں گی جبکہ وہ اللہ تعالیٰ کی باز پرسی سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کریں ۔