Surah

Information

Surah # 55 | Verses: 78 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 97 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِ‌ۚ‏ ﴿52﴾
ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میووں کی دو قسمیں ہونگی ۔
فيهما من كل فاكهة زوجن
In both of them are of every fruit, two kinds.
Inn dono jannaton mein her qisam kay mewon ki do qismen hongi.
ان دونوں میں ہر پھل کے دو دو جوڑے ہوں گے ۔
ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا ،
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں43 ۔
ان دونوں میں ہر پھل ( اور میوے ) کی دو دو قِسمیں ہیں
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :43 اس کا ایک مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ دونوں باغوں کے پھلوں کی شان نرالی ہوگی ۔ ایک باغ میں جائے گا تو ایک شان کے پھل اس کی ڈالیوں میں لدے ہوئے ہوں گے ۔ دوسرے باغ میں جائے گا تو اس کے پھلوں کی شان کچھ اور ہی ہوگی ۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان میں سے ہر باغ میں ایک قسم کے پھل معروف ہوں گے جن سے وہ دنیا میں بھی آشنا تھا ، خواہ مزے میں وہ دنیا کے پھلوں سے کتنے ہی فائق ہوں ، اور دوسری قسم کے پھر نادر ہونگے جو دنیا میں کبھی اس کے خواب و خیال میں بھی نہ آئے تھے ۔