Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاٰ تُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحۡلَةً‌  ؕ فَاِنۡ طِبۡنَ لَـكُمۡ عَنۡ شَىۡءٍ مِّنۡهُ نَفۡسًا فَكُلُوۡهُ هَنِيۡٓــًٔـا مَّرِیۡٓـــٴًﺎ‏ ﴿4﴾
اور عورتوں کو ان کے مہر راضی خوشی دے دو ، ہاں اگر وہ خود اپنی خوشی سے کچھ مہر چھوڑ دیں تو اسے شوق سے خوش ہو کر کھالو ۔
و اتوا النساء صدقتهن نحلة فان طبن لكم عن شيء منه نفسا فكلوه هنيا مريا
And give the women [upon marriage] their [bridal] gifts graciously. But if they give up willingly to you anything of it, then take it in satisfaction and ease.
Aur aurton ko unn kay mehar razi khushi dey do haan agar woh khud apni khushi say kuch mehar chor den to issay shoq say khush ho ker kha lo.
اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے د یا کرو ۔ ہاں ! اگر وہ خود اس کا کچھ حصہ خوش دلی سے چھوڑ دیں تو اسے خوشگواری اور مزے سے کھالو ۔
اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دو ( ف۱۱ ) پھر اگر وہ اپنے دل کی خوشی سے مہر میں سے تمہیں کچھ دے دیں تو اسے کھاؤ رچتا پچتا ( ف۱۲ )
اور عورتوں کے مہر خوش دلی کے ساتھ ﴿فرض جانتے ہوئے﴾ ادا کرو ، البتہ اگر وہ خود اپنی خوشی سے مہر کا کوئی حصّہ تمہیں معاف کر دیں تو اسے تم مزے سے کھا سکتے ہو ۔ 7
اور عورتوں کو ان کے مَہر خوش دلی سے ادا کیا کرو ، پھر اگر وہ اس ( مَہر ) میں سے کچھ تمہارے لئے اپنی خوشی سے چھوڑ دیں تو تب اسے ( اپنے لئے ) سازگار اور خوشگوار سمجھ کر کھاؤ
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :7 حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور قا ضی شریح کا فیصلہ یہ ہے کہ اگر کسی عورت نے اپنے شوہر کو پورا مہر یا اس کا کوئی حصہ معاف کر دیا ہو اور بعد میں وہ اس کا پھر مطالبہ کرے تو شوہر اس کے ادا کرنے پر مجبور کیا جائے گا ، کیونکہ اس کا مطالبہ کرنا یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ اپنی خوشی سے مہر یا اس کا کوئی حصہ چھوڑنا نہیں چاہتی ۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ” حقوق الزوجین“ عنوان”مہر“ ۔