Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ‏ ﴿33﴾
جو نہ ختم ہوں نہ روک لئے جائیں ۔
لا مقطوعة و لا ممنوعة
Neither limited [to season] nor forbidden,
Jo na khatam hon na rok liye jayen.
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی ۔
جو نہ ختم ہوں ( ف۲٦ ) اور نہ روکے جائیں ( ف۲۷ )
اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں 16 ،
جو نہ ( کبھی ) ختم ہوں گے اور نہ اُن ( کے کھانے ) کی ممانعت ہوگی
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :16 اصل الفاظ ہیں لَا مَقْطُوْعَۃٍ وَّلَا مَمْنُوْعَۃٍ : لا مقطوعہ سے مراد یہ ہے کہ یہ پھل نہ موسمی ہوں گے کہ موسم گزر جانے کے بعد نہ مل سکیں ، نہ ان کی پیداوار کا سلسلہ کبھی منقطع ہوگا کہ کسی باغ کے سارے پھل اگر توڑ لیے جائیں تو ایک مدت تک وہ بے ثمر رہ جائے ، بلکہ ہر پھل وہاں ہر موسم میں ملے گا اور خواہ کتنا ہی کھایا جائے ، لگاتار پیدا ہوتا چلا جائے گا ۔ اس لا ممنوعہ کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے باغوں کی طرح وہاں کوئی روک ٹوک نہ ہو گی ، نہ پھلوں کے توڑنے اور کھانے میں کوئی امر مانع ہو گا کہ درختوں پر کانٹے ہونے یا زیادہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے توڑنے میں کوئی زحمت پیش آئے ۔