Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَاۡكُلُوۡنَ اَمۡوَالَ الۡيَتٰمٰى ظُلۡمًا اِنَّمَا يَاۡكُلُوۡنَ فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ نَارًا‌ ؕ وَسَيَـصۡلَوۡنَ سَعِيۡرًا‏ ﴿10﴾
جو لوگ ناحق ظلم سے یتیموں کا مال کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ ہی بھر رہے ہیں اور عنقریب وہ دوزخ میں جائیں گے ۔
ان الذين ياكلون اموال اليتمى ظلما انما ياكلون في بطونهم نارا و سيصلون سعيرا
Indeed, those who devour the property of orphans unjustly are only consuming into their bellies fire. And they will be burned in a Blaze.
Jo log na haq zulm say yateemon ka maal kha jatay hain woh apney pet mein aag hi bhar rahey hain aur un qarib woh dozakh mein jayen gay.
یقین رکھو کہ جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں ، وہ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں ، اور انہیں جلد ہی ایک دہکتی آگ میں داخل ہونا ہوگا ۔
وہ جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں ( ف۲٤ ) اور کوئی دم جاتا ہے کہ بھڑتے دھڑے ( آتش کدے ) میں جائیں گے ،
جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں اور وہ ضرور جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے ۔ 14؏١
بیشک جو لوگ یتیموں کے مال ناحق طریقے سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں نری آگ بھرتے ہیں ، اور وہ جلد ہی دہکتی ہوئی آگ میں جا گریں گے
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :14 حدیث میں آیا ہے کہ جنگ احد کے بعد حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی بیوی اپنی دو بچیوں کو لیے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے عرض کیا کہ ” یا رسول اللہ! یہ سعد رضی اللہ عنہ کی بچیاں ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ احد میں شہید ہوئے ہیں ۔ ان کے چچا نے پوری جائداد پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کے لیے ایک حبہ تک نہیں چھوڑا ہے ۔ اب بھلا ان بچیوں سے کون نکاح کرے گا“ ۔ اس پر یہ آیات نازل ہوئیں ۔