Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلۡيَخۡشَ الَّذِيۡنَ لَوۡ تَرَكُوۡا مِنۡ خَلۡفِهِمۡ ذُرِّيَّةً ضِعٰفًا خَافُوۡا عَلَيۡهِمۡ فَلۡيَتَّقُوا اللّٰهَ وَلۡيَقُوۡلُوا قَوۡلًا سَدِيۡدًا‏ ﴿9﴾
اور چاہئے کہ وہ اس بات سے ڈریں کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے ( ننھے ننھے ) ناتواں بچے چھوڑ جاتے جنکے ضائع ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے ، ( تو ان کی چاہت کیا ہوتی ) پس اللہ تعالٰی سے ڈر کر جچی تُلی بات کہا کریں ۔
و ليخش الذين لو تركوا من خلفهم ذرية ضعفا خافوا عليهم فليتقوا الله و ليقولوا قولا سديدا
And let those [executors and guardians] fear [injustice] as if they [themselves] had left weak offspring behind and feared for them. So let them fear Allah and speak words of appropriate justice.
Aur chahaiye kay woh iss baat say daren kay agar woh khud apney peechay ( nannhay nannhay ) na tawan bachay chor jatay jin kay zaya ho janey ka andesha rehta hai ( to unn ki chahat kiya hoti ) pus Allah Taalaa say darr ker jachi tuli baat kaha kero.
اور وہ لوگ ( یتیموں کے مال میں خرد برد کرنے سے ) ڈریں جو اگر اپنے پیچھے کمزور بچے چھوڑ کر جائیں تو ان کی طرف سے فکر مند رہیں گے ۔ ( ٩ ) لہذا وہ اللہ سے ڈریں اور سیدھی سیدھی بات کہا کریں ۔
اور ڈریں ( ف۲۱ ) وہ لوگ اگر اپنے بعد ناتواں اولاد چھوڑتے تو ان کا کیسا انہیں خطرہ ہوتا تو چاہئے کہ اللہ سے ڈریں ( ف۲۲ ) اور سیدھی بات کریں ( ف۲۳ )
لوگوں کو اس بات کا خیال کر کے ڈرنا چاہیے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے بے بس اولاد چھوڑتے تو مرتے وقت انہیں اپنے بچّوں کے حق میں کیسے کچھ اندیشے لاحق ہوتے ۔ پس چاہیے کہ وہ خدا کا خوف کریں اور راستی کی بات کریں ۔
اور ( یتیموں سے معاملہ کرنے والے ) لوگوں کو ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے پیچھے ناتواں بچے چھوڑ جاتے تو ( مرتے وقت ) ان بچوں کے حال پر ( کتنے ) خوفزدہ ( اور فکر مند ) ہوتے ، سو انہیں ( یتیموں کے بارے میں ) اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور ( ان سے ) سیدھی بات کہنی چاہئے