Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاِذَا حَضَرَ الۡقِسۡمَةَ اُولُوا الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنُ فَارۡزُقُوۡهُمۡ مِّنۡهُ وَقُوۡلُوۡا لَهُمۡ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا‏ ﴿8﴾
اور جب تقسیم کے وقت قرابت دار اور یتیم اور مسکین آجائیں تو تم اس میں سے تھوڑا بہت انہیں بھی دے دو اور ان سے نرمی سے بولو ۔
و اذا حضر القسمة اولوا القربى و اليتمى و المسكين فارزقوهم منه و قولوا لهم قولا معروفا
And when [other] relatives and orphans and the needy are present at the [time of] division, then provide for them [something] out of the estate and speak to them words of appropriate kindness.
Aur jab taqseem kay waqt qarabat daar aur yateem aur miskeen aajayen to tum uss mein say thor boht enhen bhi dey do aur inn sa narmi say bolo.
اور جب ( میراث کی ) تقسیم کے وقت ( غیر وارث ) رشتہ دار ، یتیم اور مسکین لوگ آجائیں ، تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دو ، اور ان سے مناسب انداز میں بات کرو ۔ ( ٨ )
پھر بانٹتے وقت اگر رشتہ دار اور یتیم اور مسکین ( ف۱۸ ) آجائیں تو اس میں سے انہیں بھی کچھ دو ( ف۱۹ ) اور ان سے اچھی بات کہو ( ف۲۰ )
اور جب تقسیم کے موقع پر کنبہ کے لوگ اور یتیم اور مسکین آئیں تو اس مال میں سے ان کو بھی کچھ دو اور ان کے ساتھ بھلے مانسوں کی سی بات کرو ۔ 13
اور اگر تقسیمِ ( وراثت ) کے موقع پر ( غیر وارث ) رشتہ دار اور یتیم اور محتاج موجود ہوں تو اس میں سے کچھ انہیں بھی دے دو اور ان سے نیک بات کہو
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :13 خطاب میت کے وارثوں سے ہے اور انہیں ہدایت فرمائی جارہی ہے کہ میراث کی تقسیم کے موقع پر جو دور نزدیک کے رشتہ دار اور کنبہ کے غریب و مسکین لوگ اور یتیم بچے آجائیں ان کے ساتھ تنگ دلی نہ برتو ۔ میراث میں ازروئے شرع ان کا حصہ نہیں ہے تو نہ سہی ، وسعت قلب سے کام لے کر ترکہ میں سے ان کو بھی کچھ نہ کچھ دے دو ، اور ان کے ساتھ وہ دل شکن باتیں نہ کرو جو ایسے مواقع پر بالعموم چھوٹے دل کے کم ظرف لوگ کیا کرتے ہیں ۔