Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ‏ ﴿60﴾
ہم ہی نے تم میں موت کو معین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں ۔
نحن قدرنا بينكم الموت و ما نحن بمسبوقين
We have decreed death among you, and We are not to be outdone
Hum hi ney tum mein mot ko mutaeyen kerdiya hai.aur iss say haray huye nahi hain.
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت کے فیصلے کر رکھے ہیں اور کوئی نہیں ہے جو ہمیں اس بات سے عاجز کرسکے ۔
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا ( ف٤۳ ) اور ہم اس سے ہارے نہیں ،
ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے 25 ، اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں
ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو مقرّر فرمایا ہے اور ہم ( اِس کے بعد پھر زندہ کرنے سے بھی ) عاجز نہیں ہیں
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :25 یعنی تمہاری پیدائش کی طرح تمہاری موت بھی ہمارے اختیار میں ہے ۔ ہم یہ طے کرتے ہیں کہ کس کو ماں کے پیٹ ہی میں مر جانا ہے ، اور کسے پیدا ہوتے ہی مر جانا ہے ، اور کسے کس عمر تک پہنچ کر مرنا ہے ۔ جس کی موت کا جو وقت ہم نے مقدر کر دیا ہے اس سے پہلے دنیا کی کوئی طاقت اسے مار نہیں سکتی ، اور اس کے بعد ایک لمحہ کے لیے بھی زندہ نہیں رکھ سکتی ۔ مرنے والے بڑے بڑے ہسپتالوں میں بڑے سے بڑے ڈاکٹروں کی آنکھوں کے سامنے مرتے ہیں ، بلکہ ڈاکٹر خود بھی اپنے وقت پر مر جاتے ہیں ۔ کبھی کوئی نہ موت کے وقت کو جان سکا ہے ، نہ آتی ہوئی موت کو روک سکا ہے ، نہ یہ معلوم کر سکا ہے کہ کس کی موت کس ذریعہ سے ، کہاں ، کس طرح واقع ہونے والی ہے ۔