Surah

Information

Surah # 56 | Verses: 96 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 46 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 81 and 82, from Madina
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿96﴾
پس تو اپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر ۔
فسبح باسم ربك العظيم
So exalt the name of your Lord, the Most Great.
Pus tu apney azeem-ul-shaan perwerdigar ki tasbeeh ker.
لہذا ( اے پیغمبر ) تم اپنے عظیم پروردگار کا نام لے کر اس کی تسبیح کرو ۔
تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو ( ف۷۹ )
پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اپنی رب عظیم کے نام تسبیح کرو 42 ۔ ع
سو آپ اپنے ربِّ عظیم کے نام کی تسبیح کیا کریں
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :42 حضرت عقبہ بن عامر جہنی کی روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کو تم لوگ اپنے رکوع میں رکھ دو ، یعنی رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم کہا کرو ۔ اور جب آیت سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلیٰ نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا اسے اپنے سجدے میں رکھو ، یعنی سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ کہا کرو ( مسند احمد ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، ابن حبان ، حاکم ) ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا جو طریقہ مقرر فرمایا ہے اس کے چھوٹے سے چھوٹے اجزاء تک قرآن پاک کے اشاروں سے ماخوذ ہیں ۔