Surah

Information

Surah # 57 | Verses: 29 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 94 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَالۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنۡكُمۡ فِدۡيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ؕ مَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ‌ؕ هِىَ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏ ﴿15﴾
الغرض آج تم سے نہ فدیہ ( اور نہ بدلہ ) قبول کیا جائے گا اور نہ کافروں سے تم ( سب ) کا ٹھکانا دوزخ ہے وہی تمہاری رفیق ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے ۔
فاليوم لا يؤخذ منكم فدية و لا من الذين كفروا ماوىكم النار هي مولىكم و بس المصير
So today no ransom will be taken from you or from those who disbelieved. Your refuge is the Fire. It is most worthy of you, and wretched is the destination.
Algharz aaj tum say na fidya ( aur na badla ) qabool kiya jayega our na kafiron say tum ( sab ) ka thikana dozakh hai wohi tumhari rafiq hai our woh bura thikana hai.
چنانچہ آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے ( کھلے بندوں ) کفر اختیار کیا تھا ۔ تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے ، وہی تمہاری رکھوالی ہے اور یہ بہت برا انجام ہے ۔
تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے ( ف٤٦ ) اور نہ کھلے کافروں سے ، تمہارا ٹھکانا آگ ہے ، وہ تمہاری رفیق ہے ، اور کیا ہی برا انجام ،
لہذا آج نہ تم سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کھلا کھلا کفر کیا تھا 26 ۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے ، وہی تمہاری خبر گیری کرنے والی ہے 27 ۔ اور یہ بدترین انجام ہے ۔
پس آج کے دن ( اے منافقو! ) تم سے کوئی معاوضہ قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اُن سے جنھوں نے کفر کیا تھا اور تم ( سب ) کا ٹھکانا دوزخ ہے ، اور یہی ( ٹھکانا ) تمہارا مولا ( یعنی ساتھی ) ہے ، اور وہ نہایت بری جگہ ہے ( کیونکہ تم نے اُن کو مولا ماننے سے انکار کر دیا تھا جہاں سے تمہیں نورِ ایمان اور بخشش کی خیرات ملنی تھے )
سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :26 یہاں اس امر کی تصریح ہے کہ آخرت میں منافق کا انجام وہی ہو گا جو کافر کا ہو گا ۔ سورة الْحَدِیْد حاشیہ نمبر :27 اصل الفاظ ہیں ھِیَ مَوْلَاکُمْ ، دوزخ ہی تمہاری مولیٰ ہے اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ وہی تمہارے لیے موزوں جگہ ہے ۔ دوسرا یہ کہ اللہ کو تو تم نے اپنا مولیٰ بنایا نہیں کہ وہ تمہاری خبر گیری کرے ، اب تو دوزخ ہی تمہاری مولیٰ ہے ، وہی تمہاری خوب خبر گیری کرے گی ۔