Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاِنۡ اَرَدتُّمُ اسۡتِبۡدَالَ زَوۡجٍ مَّكَانَ زَوۡجٍ ۙ وَّاٰتَيۡتُمۡ اِحۡدٰٮهُنَّ قِنۡطَارًا فَلَا تَاۡخُذُوۡا مِنۡهُ شَيۡـــًٔا‌ ؕ اَ تَاۡخُذُوۡنَهٗ بُهۡتَانًا وَّاِثۡمًا مُّبِيۡنًا‏ ﴿20﴾
اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں سے کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو ، تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو کیا تم اسے ناحق اور کھُلا گناہ ہوتے ہوئے بھی لے لو گے تم اسے کیسے لے لو گے ۔
و ان اردتم استبدال زوج مكان زوج و اتيتم احدىهن قنطارا فلا تاخذوا منه شيا اتاخذونه بهتانا و اثما مبينا
But if you want to replace one wife with another and you have given one of them a great amount [in gifts], do not take [back] from it anything. Would you take it in injustice and manifest sin?
Aur agar tum aik biwi ki jagah doosri biwi kerna hi chahao aur inn mein say kissi ko tum ney khazana ka khazana hi dey rakha ho to bhi uss mein say kuch na lo kiya tum issay na haq aur khula gunah hotay huye bhi ley lo gay tum issay kaisay ley lo gay.
اور اگر تم ایک بیوی کے بدلے دوسری بیوی سے نکاح کرنا چاہتے ہو اور ان میں سے ایک کو ڈھیر سارا مہر دے چکے ہو ، تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو ۔ کیا تم بہتان لگا کر اور کھلا گناہ کر کے ( مہر ) والس لو گے ؟ ( ١٧ )
اور اگر تم ایک بی بی کے بدلے دوسری بدلنا چاہو ( ف۵٦ ) اور اسے ڈھیروں مال دے چکے ہو ( ف۵۷ ) تو اس میں سے کچھ واپس نہ لو ( ف۵۸ ) کیا اسے واپس لو گے جھوٹ باندھ کر اور کھلے گناہ سے ( ف۵۹ ) اور کیونکر اسے واپس لوگے حالانکہ تم میں ایک دوسرے کے سامنے بےپردہ ہولیا اور وہ تم سے گاڑھا عہد لے چکیں ( ف٦۰ )
اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی لے آنے کا ارادہ ہی کر لو تو خواہ تم نے اسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو ، اس میں سے کچھ واپس نہ لینا ۔ کیا تم اسے بہتان لگا کر اور صریح ظلم کر کے واپس لو گے؟
اور اگر تم ایک بیوی کے بدلے دوسری بیوی بدلنا چاہو اور تم اسے ڈھیروں مال دے چکے ہو تب بھی اس میں سے کچھ واپس مت لو ، کیا تم ناحق الزام اور صریح گناہ کے ذریعے وہ مال ( واپس ) لینا چاہتے ہو