سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :31
پختہ عہد سے مراد نکاح ہے ، کیونکہ وہ حقیقت میں ایک مضبوط پیمان وفا ہے جس کے استحکام پر بھروسہ کر کے ہی ایک عورت اپنے آپ کو ایک مرد کے حوالہ کرتی ہے ۔ اب اگر مرد اپنی خواہش سے اس کو توڑتا ہے تو اسے معاوضہ واپس لینے کا حق نہیں ہے جو اس نے معاہدہ کرتے وقت پیش کیا تھا ۔ ( ملاحظہ ہو سورہ بقرہ ، حاشیہ نمبر ۲۵١ ) ۔