Surah

Information

Surah # 58 | Verses: 22 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 105 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‏ ﴿16﴾
ان لوگوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ان کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔
اتخذوا ايمانهم جنة فصدوا عن سبيل الله فلهم عذاب مهين
They took their [false] oaths as a cover, so they averted [people] from the way of Allah , and for them is a humiliating punishment.
Inn logon ney to apni qasmon ko dhaal bana rakha hai aur logon ko Allah ki raah say roktay hain inn kay liye ruswa kerney wala azab hai.
انہوں نے اپنی قسموں کو ایک ڈھال بنا لیا ہے ۔ ( ١١ ) پھر وہ دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکتے رہے ہیں ۔ اس لیے ان کے لیے ایسا عذاب ہے جو ذلیل کر کے رکھ دے گا ۔
انہوں نے اپنی قسموں کو ( ف٤۸ ) ڈھال بنالیا ہے ( ف٤۹ ) تو اللہ کی راہ سے روکا ( ف۵۰ ) تو ان کے لیے خواری کا عذاب ہے ( ف۵۱ )
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں 34 اس پر ان کے لیئے ذلت کا عذاب ہے ۔
انہوں نے اپنی ( جھوٹی ) قَسموں کو ڈھال بنا لیا ہے سو وہ ( دوسروں کو ) راہِ خدا سے روکتے ہیں ، پس اُن کے لئے ذِلّت انگیز عذاب ہے
سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :34 مطلب یہ ہے کہ ایک طرف تو وہ اپنے ایمان اور اپنی وفاداری کی قسمیں کھا کر مسلمانوں کی گرفت سے بچے رہتے ہیں ، اور دوسری طرف اسلام اور اہل اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ہر طرح کے شبہات اور وسوسے لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتے ہیں تاکہ لوگ یہ سمجھ کر اسلام قبول کرنے سے باز رہیں کہ جب گھر کے بھیدی یہ خبریں دے رہے ہیں تو ضرور اندر کچھ دال میں کالا ہو گا ۔