Surah

Information

Surah # 58 | Verses: 22 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 105 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِسۡتَحۡوَذَ عَلَيۡهِمُ الشَّيۡطٰنُ فَاَنۡسٰٮهُمۡ ذِكۡرَ اللّٰهِ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ حِزۡبُ الشَّيۡطٰنِ‌ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ الشَّيۡطٰنِ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏ ﴿19﴾
ان پر شیطان نے غلبہ حاصل کرلیا ہے اور انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے یہ شیطانی لشکر ہے ۔ کوئی شک نہیں کہ شیطانی لشکر ہی خسارے والا ہے ۔
استحوذ عليهم الشيطن فانسىهم ذكر الله اولىك حزب الشيطن الا ان حزب الشيطن هم الخسرون
Satan has overcome them and made them forget the remembrance of Allah . Those are the party of Satan. Unquestionably, the party of Satan - they will be the losers.
Inn per shetan ney ghalba hasil ker liya hai aur enhen Allah ka zikar bhula diya hai yeh shetani lashkar hai koi shak nahi kay shetani lashkar hi khasaray wala hai.
ان پر شیطان نے پوری طرح قبضہ جما کر انہیں اللہ کی یاد سے غافل کردیا ہے ۔ یہ شیطان کا گروہ ہے ۔ یاد رکھو شیطان کا گروہ ہی نامراد ہونے والا ہے ۔
ان پر شیطان غالب آگیا تو انہیں اللہ کی یاد بھلا دی ، وہ شیطان کے گروہ ہیں ، سنتا ہے بیشک شیطان ہی کا گروہ ہار میں ہے ( ف۵٦ )
شیطان ان پر مسلط ہو چکا ہے اور اس نے خدا کی یاد ان کے دل سے بھلا دی ہے ۔ وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں ۔ خبر دار ہو ، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں ۔
اُن پر شیطان نے غلبہ پا لیا ہے سو اُس نے انہیں اللہ کا ذکر بھلا دیا ہے ، یہی لوگ شیطان کا لشکر ہیں ۔ جان لو کہ بیشک شیطانی گروہ کے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں