Surah

Information

Surah # 58 | Verses: 22 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 105 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا فَيَحۡلِفُوۡنَ لَهٗ كَمَا يَحۡلِفُوۡنَ لَـكُمۡ‌ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ عَلٰى شَىۡءٍ‌ ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمۡ هُمُ الۡكٰذِبُوۡنَ‏ ﴿18﴾
جس دن اللہ تعالٰی ان سب کو اٹھا کھڑا کرے گا تو یہ جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں ( اللہ تعالیٰ ) کے سامنے بھی قسمیں کھانے لگیں گے اور سمجھیں گے کہ وہ بھی کسی ( دلیل ) پر ہیں یقین مانو کہ بیشک وہی جھوٹے ہیں ۔
يوم يبعثهم الله جميعا فيحلفون له كما يحلفون لكم و يحسبون انهم على شيء الا انهم هم الكذبون
On the Day Allah will resurrect them all, and they will swear to Him as they swear to you and think that they are [standing] on something. Unquestionably, it is they who are the liars.
Jiss din Allah Taalaa inn sab ko utha khara keray ga to yeh jiss tarah tumharay samney qasmen khatay hain ( Allah Taalaa ) kay samney bhi qasmen khaney lagen gay aur samjhen gay kay woh bhi kissi ( daleel ) per hain yaqeen mano kay be-shak wohi jhootay hain.
جس دن اللہ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا تو اس کے سامنے بھی یہ اسی طرح قسمیں کھائیں گے جیسے تمہارے سامنے کھاتے ہیں ، اور یہ سمجھیں گے کہ انہیں کوئی سہارا مل گیا ہے ۔ یاد رکھو یہ لوگ بالکل جھوٹے ہیں ۔
جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اس کے حضور بھی ایسے ہی قسمیں کھائیں گے جیسی تمہارے سامنے کھا رہے ہیں ( ف۵۳ ) اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کچھ کیا ( ف۵٤ ) سنتے ہو بیشک وہی جھوٹے ہیں ( ف۵۵ )
جس روز اللہ ان سب کو اٹھائے گا ، وہ اس کے سامنے بھی اسی طرح قسمیں کھائیں گے جس طرح تمہارے سامنے کھاتے ہیں 35 اور اپنے نزدیک یہ سمجھیں گے کہ اس سے ان کا کچھ کام بن جائے گا ۔ خوب جان لو ، وہ پر لے درجے کے جھوٹے ہیں ۔
جس دن اللہ اُن سب کو ( دوبارہ زندہ کر کے ) اٹھائے گا تو وہ اُس کے حضور ( بھی ) قَسمیں کھا جائیں گے جیسے تمہارے سامنے قَسمیں کھاتے ہیں اور وہ گمان کرتے ہیں کہ وہ کسی ( اچھی ) شے ( یعنی روِش ) پر ہیں ۔ آگاہ رہو کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں
سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :35 یعنی یہ صرف دنیا ہی میں اور صرف انسانوں ہی کے سامنے جھوٹی قسمیں کھانے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ آخرت میں خود اللہ جل شانہ کے سامنے بھی یہ جھوٹی قسمیں کھانے سے باز نہ رہیں گے ۔ جھوٹ اور فریب ان کے اندر اتنا گہرا اتر چکا ہے کہ مر کر بھی یہ ان سے نہ چھوٹے گا ۔