Surah

Information

Surah # 59 | Verses: 24 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 101 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ شَآقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ‌ ۚ وَمَنۡ يُّشَآقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏ ﴿4﴾
یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو بھی اللہ کی مخالفت کرے گا تو اللہ تعالٰی بھی سخت عذاب کرنے والا ہے ۔
ذلك بانهم شاقوا الله و رسوله و من يشاق الله فان الله شديد العقاب
That is because they opposed Allah and His Messenger. And whoever opposes Allah - then indeed, Allah is severe in penalty.
Yeh iss liye kay enhon ney Allah Taalaa ki aur uss kay rasool ki mukhalifat ki aur jo bhi Allah ki mukhalifat keray ga to Allah Taalaa bhi sakht azab kerney wala hai.
یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی ٹھانی ، اور جو شخص اللہ سے دشمنی کرتا ہے ، تو اللہ بڑا سخت عذاب دینے والا ہے ۔
یہ اس لیے کہ وہ اللہ سے اور اس کے رسول سے پھٹے ( جدا ) رہے ( ف۱۳ ) اور جو اللہ اور اس کے رسول سے پھٹا رہے تو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے ،
یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا ، اور جو بھی اللہ کا مقابلہ کرے اللہ اس کو سزا دینے میں بہت سخت ہے ۔
یہ اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے شدید عداوت کی ( ان کا سرغنہ کعب بن اشرف بدنام گستاخِ رسول تھا ) ، اور جو شخص اللہ ( اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ) مخالفت کرتا ہے تو بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے