Surah

Information

Surah # 59 | Verses: 24 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 101 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمُ الۡجَـلَاۤءَ لَعَذَّبَهُمۡ فِى الدُّنۡيَا‌ؕ وَلَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ‏ ﴿3﴾
اور اگر اللہ تعالٰی نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کر دیا ہوتا تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا اور آخرت میں ( تو ) ان کے لئے آگ کا عذاب ہے ہی ۔
و لو لا ان كتب الله عليهم الجلاء لعذبهم في الدنيا و لهم في الاخرة عذاب النار
And if not that Allah had decreed for them evacuation, He would have punished them in [this] world, and for them in the Hereafter is the punishment of the Fire.
Aur agar Allah Taalaa ney inn per jila watni ko muqaddar na ker diya hota to yaqeenan enhen duniya mein azab deta aur aakhirat mein ( to ) inn kay liye aag ka azab hai hi.
اور اگر اللہ نے ان کی قسمت میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا ہی میں ان کو عذاب دے دیتا ، ( ٣ ) البتہ آخرت میں ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ۔
اور اگر نہ ہوتا کہ اللہ نے ان پر گھر سے اجڑنا لکھ دیا تھا تو دنیا ہی میں ان پر عذاب فرماتا ( ف۱۱ ) اور ان کے لیے ( ف۱۲ ) آخرت میں آگ کا عذاب ہے ،
اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا ، 8 ۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے ہی ۔
اور اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی لکھ نہ دی ہوتی تو وہ انہیں دنیا میں ( اور سخت ) عذاب دیتا ، اور ان کے لئے آخرت میں ( بھی ) دوزخ کا عذاب ہے
سورة الْحَشْر حاشیہ نمبر :8 دنیا کے عذاب سے مراد ہے ان کا نام و نشان مٹا دینا ۔ اگر وہ صلح کر کے اپنی جانیں بچانے کے بجائے لڑتے تو ان کا پوری طرح قلع قمع ہو جاتا ۔ ان کے مرد مارے جاتے اور ان کی عورتیں اور ان کے بچے لونڈی غلام بنا لیے جاتے جنہیں فدیہ دے کر چھڑانے والا بھی کوئی نہ ہوتا ۔