Surah

Information

Surah # 59 | Verses: 24 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 101 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
لَٮِٕنۡ اُخۡرِجُوۡا لَا يَخۡرُجُوۡنَ مَعَهُمۡ‌ۚ وَلَٮِٕنۡ قُوۡتِلُوۡا لَا يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ‌ۚ وَلَٮِٕنۡ نَّصَرُوۡهُمۡ لَيُوَلُّنَّ الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿12﴾
اگر وہ جلا وطن کئے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ جائیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد ( بھی ) نہ کریں گے اور اگر ( با لفرض ) مدد پر آبھی گئے تو پیٹھ پھیر کر ( بھاگ کھڑے ) ہوں گے پھر مددنہ کیے جائیں گے ۔
لىن اخرجوا لا يخرجون معهم و لىن قوتلوا لا ينصرونهم و لىن نصروهم ليولن الادبار ثم لا ينصرون
If they are expelled, they will not leave with them, and if they are fought, they will not aid them. And [even] if they should aid them, they will surely turn their backs; then [thereafter] they will not be aided.
Agar woh jila watan kiye gaye to yeh unn kay sath na jayen gay aur agar inn say jang ki gaee yeh inn ki madad ( bhi ) na keren gay aur agar ( bil farz ) madad per aa bhi gaye to peeth pher ker ( bhaag kharay ) hon gay phir madad na kiye jayen gay.
یہ پکی بات ہے کہ اگر ان ( اہل کتاب ) کو نکالا گیا تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے ۔ ( ١٠ ) اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے ، اور اگر بالفرض ان کی مدد کی بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے ، پھر ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا ۔
اگر وہ نکالے گئے ( ف٤۵ ) تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے ، اور ان سے لڑائی ہوئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے ( ف٤٦ ) اگر ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے ، پھر ( ف٤۷ ) مدد نہ پائیں گے ،
اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے ، اوراگر ان سے جنگ کی گئی یہ ان کی ہرگز مدد نہ کریں گے ، اور اگر یہ ان کی مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے ۔
اگر وہ ( کفّارِ یہود مدینہ سے ) نکال دیئے گئے تو یہ ( منافقین ) اُن کے ساتھ ( کبھی ) نہیں نکلیں گے ، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی مدد نہیں کریں گے ، اور اگر انہوں نے اُن کی مدد کی ( بھی ) تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے ، پھر اُن کی مدد ( کہیں سے ) نہ ہوسکے گی