Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَارۡكَعُوۡا مَعَ الرّٰكِعِيۡنَ‏ ﴿43﴾
اور نمازوں کو قائم کرو اور زکوۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو ۔
و اقيموا الصلوة و اتوا الزكوة و اركعوا مع الركعين
And establish prayer and give zakah and bow with those who bow [in worship and obedience].
Aur namazon ko qaeem kero aur zakat do aur rukoo kerney walon kay sath rukoo kero.
اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو ( ٣٩ )
اور نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو ۔ ( ف۷۵ )
نماز قائم کرو ، زکوٰة دو 59 ، اور جو لوگ میرے آگے جھک رہے ہیں ان کے ساتھ تم بھی جھک جاؤ ۔
اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ ( مل کر ) رکوع کیا کرو
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :59 نماز اور زکوٰۃ ہر زمانے میں دین اسلام کے اہم ترین ارکان رہے ہیں ۔ تمام انبیا کی طرح انبیائے بنی اسرائیل نے بھی اس کی سخت تاکید کی تھی ۔ مگر یہودی ان سے غافل ہو چکے تھے ۔ نماز باجماعت کا نظام ان کے ہاں تقریباً بالکل درہم برہم ہو چکا تھا ۔ قوم کی اکثریت انفرادی نماز کی بھی تارک ہو چکی تھی ، اور زکوٰۃ دینے کے بجائے یہ لوگ سود کھانے لگے تھے ۔