Surah

Information

Surah # 61 | Verses: 14 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 109 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
يُرِيۡدُوۡنَ لِيُطۡفِــُٔـوۡا نُوۡرَ اللّٰهِ بِاَ فۡوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوۡرِهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡكٰفِرُوۡنَ‏ ﴿8﴾
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہچانے والا ہے گو کافر برا مانیں ۔
يريدون ليطفوا نور الله بافواههم و الله متم نوره و لو كره الكفرون
They want to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah will perfect His light, although the disbelievers dislike it.
Woh chahtay hain kay Allah kay noor ko apney mun say bujha den aur Allah apney noor ko kamal tak phonchaney wala hai go kafir bura manen.
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ سے اللہ کے نور کو بجھا دیں ، حالانکہ اللہ اپنے نور کی تکمیل کر کے رہے گا ، چاہے کافروں کو یہ بات کتنی بری لگے ۔
چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور ( ف۱٤ ) اپنے مونھوں سے بجھا دیں ( ف۱۵ ) اور اللہ کو اپنا نور پورا کرنا پڑے برا مانیں کافر ،
یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں ، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پورا پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو12 ۔
یہ ( منکرینِ حق ) چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ ( کی پھونکوں ) سے بجھا دیں ، جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں
سورة الصَّف حاشیہ نمبر :12 یہ بات نگاہ میں رہے کہ یہ آیات 3 ہجری میں جنگ احد کے بعد نازل ہوئی تھیں جبکہ اسلام صرف شہر مدینہ تک محدود تھا ، مسلمانوں کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہ تھی ، اور سارا عرب اس دین کو مٹا دینے پر تلا ہوا تھا ۔ احد کے معرکے میں جو زک مسلمانوں کو پہنچی تھی ، اس کی وجہ سے ان کی ہوا اکھڑ گئی تھی ، اور گرد و پیش کے قبائل ان پر شیر ہو گئے تھے ۔ ان حالات میں فرمایا گیا کہ اللہ کا یہ نور کسی کے بجھائے بجھ نہ سکے گا بلکہ پوری طرح روشن ہو کر اور دنیا بھر میں پھیل کر رہے گا ۔ یہ ایک صریح پیشن گوئی ہے جو حرف بحرف صحیح ثابت ہوئی ۔ اللہ کے سوا اس وقت اور کون یہ جان سکتا تھا کہ اسلام کا مستقبل کیا ہے ؟ انسانی نگاہیں تو اس وقت یہ دیکھ رہی تھیں کہ یہ ایک ٹمٹماتا ہوا چراغ ہے جسے بجھا دینے کے لیے بڑے زور کی آندھیاں چل رہی ہیں ۔