Surah

Information

Surah # 61 | Verses: 14 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 109 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَتُجَاهِدُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏ ﴿11﴾
اللہ تعالٰی پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم میں علم ہو ۔
تؤمنون بالله و رسوله و تجاهدون في سبيل الله باموالكم و انفسكم ذلكم خير لكم ان كنتم تعلمون
[It is that] you believe in Allah and His Messenger and strive in the cause of Allah with your wealth and your lives. That is best for you, if you should know.
Allah Taalaa per aur uss kay rasool per eman lao aur Allah ki raah mein apney maal aur apni jaanon say jihad kero. Yeh tumharay liye behtar hai agar tum mein ilm ho.
۔ ( وہ یہ ہے کہ ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، اور اپنے مال و دولت اور اپنی جانوں سے اللہ کے راستے میں جہاد کرو ۔ یہ تمہارے لیے بہترین بات ہے ، اگر تم سمجھو ۔
ایمان رکھو اللہ اور اس کے رسول پر اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرو ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے ( ف۱۹ ) اگر تم جانو ( ف۲۰ )
ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول 15 پر ، اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں اپنے ما لوں سے اور اپنی جانوں سے یہی تمہارے لیئے بہتر ہے اگر تم جانو16 ۔
۔ ( وہ یہ ہے کہ ) تم اللہ پر اور اُس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ( کامل ) ایمان رکھو اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرو ، یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم جانتے ہو
سورة الصَّف حاشیہ نمبر :15 ایمان لانے والوں سے جب کہا جائے کہ ایمان لاؤ ، تو اس سے خود بخود یہ معنی نکلتے ہیں کہ مخلص مسلمان بنو ۔ ایمان کے محض زبانی دعوے پر اکتفا نہ کرو بلکہ جس چیز پر ایمان لائے ہو اس کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ ۔ سورة الصَّف حاشیہ نمبر :16 یعنی یہ تجارت تمہارے لیے دنیا کی تجارتوں سے زیادہ بہتر ہے ۔