Surah

Information

Surah # 61 | Verses: 14 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 109 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاُخۡرٰى تُحِبُّوۡنَهَا‌ ؕ نَصۡرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَـتۡحٌ قَرِيۡبٌ‌ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏ ﴿13﴾
اور تمہیں ایک دوسری ( نعمت ) بھی دے گا جسے تم چاہتے ہو وہ اللہ کی مدد اور جلد فتح یابی ہے ، ایمان والوں کو خوشخبری دے دو ۔
و اخرى تحبونها نصر من الله و فتح قريب و بشر المؤمنين
And [you will obtain] another [favor] that you love - victory from Allah and an imminent conquest; and give good tidings to the believers.
Aur tumhen aik doosri ( nemat ) bhi dey ga jisay tum chahtay ho woh Allah ki madad aur jald fatah yaabi hai eman walon ko khushkhabri dey do.
اور ایک اور چیز تمہیں دے گا جو تمہیں پسند ہے ( اور وہ ہے ) اللہ کی طرف سے مدد ، اور ایکایسیف تح جو عنقریب حاصل ہوگی ، اور ( اے پیغمبر ) ایمان والوں کو ( اس بات کی ) خوشخبری سنا دو ۔
اور ایک نعمت تمہیں اور دے گا ( ف۲۱ ) جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح ( ف۲۲ ) اور اے محبوب مسلمانوں کو خوشی سنادو ( ف۲۳ )
اور وہ دوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمھیں دے گا ، اللہ کی طرف سے نصرت اور قریب ہی میں حاصل ہو جانے والی فتح 18 ۔ اے نبی ، اہل ایمان کو اس کی بشارت دے دو ۔
اور ( اس اُخروی نعمت کے علاوہ ) ایک دوسری ( دنیوی نعمت بھی عطا فرمائے گا ) جسے تم بہت چاہتے ہو ، ( وہ ) اللہ کی جانب سے مدد اور جلد ملنے والی فتح ہے ، اور ( اے نبئ مکرّم! ) آپ مومنوں کو خوشخبری سنا دیں ( یہ فتحِ مکہ اور فارس و روم کی فتوحات کی شکل میں ظاہر ہوئی )
سورة الصَّف حاشیہ نمبر :18 دنیا میں فتح و کامرانی بھی اگرچہ اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے ، لیکن مومن کے لیے اصلی اہمیت کی چیز یہ نہیں ہے بلکہ آخرت کی کامیابی ہے ۔ اسی لیے جو نتیجہ دنیا کی اس زندگی میں حاصل ہونے والا ہے اس کا ذکر بعد میں کیا گیا ، اور جو نتیجہ آخرت میں رونما ہونے والا ہے اس کے ذکر کو مقدم رکھا گیا ۔