Surah

Information

Surah # 64 | Verses: 18 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 108 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ‏ ﴿12﴾
۔ ( لوگو ) اللہ کا کہنا مانو اور رسول کا کہنا مانو ۔ پس اگر تم اعراض کرو تو ہمارے رسول کے ذمہ صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔
و اطيعوا الله و اطيعوا الرسول فان توليتم فانما على رسولنا البلغ المبين
And obey Allah and obey the Messenger; but if you turn away - then upon Our Messenger is only [the duty of] clear notification.
( logo ) Allah ka kehna mano aur rasool ka kehna mano. Pus agar tum aeyraaz kero to humaray rasool kay zimmay sirf saaf saaf phoncha dena hai.
اور تم اللہ کی فرمانبرداری کرو ، اور رسول کی فرمانبرداری کرو ۔ پھر اگر تم نے منہ موڑا تو ہمارے رسول کی ذمہ داری صرف یہ ہے کہ وہ صاف صاف بات پہنچا دے ۔
اور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو ، پھر اگر تم منہ پھیرو ( ف۲۰ ) تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صرف صریح پہنچا دینا ہے ( ف۲۱ )
اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی طاعت کرو ۔ لیکن اگر تم اطاعت سے منہ موڑ تے ہو تو ہمارے رسول پر صاف صاف حق پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے 27 ۔
اور تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو ، پھر اگر تم نے رُوگردانی کی تو ( یاد رکھو ) ہمارے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ذمّہ صرف واضح طور پر ( احکام کو ) پہنچا دینا ہے
سورة التَّغَابُن حاشیہ نمبر :27 سلسلہ کلام کے لحاظ سے اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ اچھے حالات ہوں یا برے حالات ، ہر حال میں اللہ اور رسول کی اطاعت پر قائم رہو ۔ لیکن اگر مصائب کے ہجوم سے گھبرا کر تم اطاعت سے منہ موڑ گئے تو اپنا ہی نقصان کرو گے ۔ ہمارے رسول پر صرف یہ ذمہ داری تھی کہ راہ راست تم کو ٹھیک ٹھیک بتا دے ، سو اس کا حق رسول نے ادا کر دیا ہے ۔