Surah

Information

Surah # 64 | Verses: 18 | Ruku: 2 | Sajdah: 0 | Chronological # 108 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿13﴾
اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور مومنوں کو اللہ ہی پر توکل رکھنا چاہیئے ۔
الله لا اله الا هو و على الله فليتوكل المؤمنون
Allah - there is no deity except Him. And upon Allah let the believers rely.
Allah kay siwa koi mabood-e-bar haq nahi aur mominon ko Allah hi per tawakkal rakhna chahaiye.
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چہایے ۔
اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں اور اللہ ہی پر ایمان والے بھروسہ کریں ،
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خدا نہیں ، لہذا ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے 28 ۔
اللہ ( ہی معبود ) ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ رکھنا چاہئے
سورة التَّغَابُن حاشیہ نمبر :28 یعنی خدائی کے سارے اختیارات تنہا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں ۔ کوئی دوسرا سرے سے یہ اختیار رکھتا ہی نہیں ہے کہ تمہاری اچھی یا بری تقدیر بنا سکے ۔ اچھا وقت آ سکتا ہے تو اسی کے لائے آ سکتا ہے ، اور برا وقت ٹل سکتا ہے تو اسی کے ٹالے ٹل سکتا ہے ۔ لہٰذا جو شخص سچے دل سے اللہ کو خدائے واحد مانتا ہو اس کے لیے اس کے سوا سرے سے کوئی راستہ ہی نہیں ہے کہ وہ اللہ پر بھروسہ رکھے اور دنیا میں ایک مومن کی حیثیت سے اپنا فرض اس یقین کے ساتھ انجام دیتا ہے چلا جائے کہ خیر بہر حال اسی راہ میں ہے جس کی طرف اللہ نے رہنمائی فرمائی ہے ۔ اس راہ میں کامیابی نصیب ہو گی تو اللہ ہی کی مدد اور تائید و توفیق سے ہو گی ، کوئی دوسری طاقت مدد کرنے والی نہیں ہے ۔ اور اس راہ میں اگر مشکلات و مصائب اور خطرات و مہالک سے سابقہ پیش آئے گا تو ان سے بھی وہی بچائے گا ، کوئی دوسرا بچانے والا نہیں ہے ۔